Sunday, April 28, 2024

آسٹریلوی گلوکارہ کائیلی مینوگ نے لندن میں کرسمس لائٹس روشن کر دیں

آسٹریلوی گلوکارہ کائیلی مینوگ نے لندن میں کرسمس لائٹس روشن کر دیں
November 2, 2015
لندن (ویب ڈیسک) آسٹریلوی گلوکارہ کائیلی مینوگ نے لندن کی مشہور آکسفورڈ اسٹریٹ میں کرسمس لائٹس روشن کردیں۔ تقریب کے دوران ہزاروں مداح موسیقی پر جھومتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن کی آکسفورڈ اسٹریٹ کرسمس لائٹس روشن کرنے کی تقریب کے دوران پہلی بار ہرقسم کی ٹریفک بند کر دی گئی۔ آسٹریلوی پاپ اسٹار کائیلی مینوگ نے اپنے گیتوں سے مداحوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ اس موقع پر سلور اور گولڈن لائٹس کے امتزاج نے ایسا ماحول پیدا کر دیا جیسے برف کے گالے زمین پر گر رہے ہوں۔ رنگ برنگی کرسمس لائٹس کا خوبصورت نظارہ دیکھنے کے لیے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔ کرسمس لائٹس کے آن ہوتے ہی آکسفورڈ اسٹریٹ جگمگا اٹھی۔