Thursday, April 25, 2024

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا
January 13, 2019
لاہور ( 92 نیوز) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے  سے انکار کر دیا، کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے  کہ ابھی پاکستان کا دورہ نہیں  کرسکتے لیکن مستقبل میں پاکستان آکر  کھیلنے کا ارادہ ہے، پی سی بی نے آسٹریلیا کو دو ون ڈے میچز کراچی میں کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ پی سی بی آسٹریلیا کو پاکستان میں کھیلنے  کے لیے منانے میں ناکام رہی ، آسٹریلیا نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے معذرت کر لی ۔  آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان  کرکٹ بورڈ  کواپنے فیصلے سے  آگاہ کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ابھی پاکستان کا دورہ ممکن نہیں،تاہم مستقبل میں پاکستان آکر کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو دو ون ڈے میچز کراچی میں کھیلنے کی دعوت دی تھی ، گرین شرٹس اور کینگروز کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں  کی سیریز مارچ میں یو اے ای میں شیڈول ہے ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچوں ون ڈے اب متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے،چند روزپہلے  آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ اور پاکستانی نژاد آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا تھا ۔ کینگروز نے 1998میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا۔