Wednesday, April 24, 2024

آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک ورلڈ کپ کے پلئیر آف دی ٹورنامنٹ قرار

آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک ورلڈ کپ کے پلئیر آف دی ٹورنامنٹ قرار
March 29, 2015
میلبورن(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک نےکرکٹ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کے دوران اپنی باؤلنگ سے مخالف کھلاڑیوں کی خوب وکٹیں اڑائیں۔ بہترین کارکردگی دکھانے پر کینگرو باؤلر اسٹارک کو عالمی کپ دوہزار پندرہ کے پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ بائیں ہاتھ سے تیز باؤلنگ کرانے والے پچیس سالہ آسٹریلوی کھلاڑی مچل اسٹارک نے ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کے دوران بائیس وکٹیں گرائیں۔ ایک سو چھیالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسط رفتار سے باؤلنگ کرانے والے اس نوجوان کھلاڑی نے میگاایونٹ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں پر خوب دباؤ ڈالا۔ عالمی کپ دوہزار پندرہ میں اعلی باؤلنگ کے جوہر دکھانے والے کینگرو فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے آئندہ چار سالوں کے لئے پلئیر آف دی ٹورنامٹ کا اعزاز اپنے نام لکھوا لیا ہے۔