Saturday, May 11, 2024

آسٹریلوی وزیراعظم کا پاک آسٹریلیا کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ

آسٹریلوی وزیراعظم کا پاک آسٹریلیا کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ
January 1, 2017

سڈنی (ویب ڈیسک) آسڑیلوی وزیراعظم کا پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے نئے سال کی آمد کے موقع پر پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کو دوپہر کے کھانے پر مدعو کیا۔ میلکم ٹرن بل نے دونوں ٹیموں کا استقبال کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں مصباح الحق اور سٹیو اسمتھ نے آسٹریلیا کے وزیراعظم کو اپنے دستخط شدہ بلے بطور تحفہ پیش کیے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آج سڈنی میں آرام اور کل سے تیسرے ٹیسٹ کی پریکٹس شروع کرے گی۔