Friday, March 29, 2024

آسٹریلوی شہرمیلبورن میں پولیس اور انٹیلی جنس حکام کی کارروائی،دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں نوجوان گرفتار

آسٹریلوی شہرمیلبورن میں پولیس اور انٹیلی جنس حکام کی کارروائی،دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں نوجوان گرفتار
May 9, 2015
  میلبورن(ویب ڈیسک)آسٹریلوی پولیس نے گرین ویل سے سترہ سالہ نوجوان کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے،پولیس نے  ملزم کے گھر سے  تین دیسی ساختہ بم بھی برآمد کر لیے۔ وکٹوریہ پولیس اور آسٹریلین وفاقی پولیس نے میلبورن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر پر چھاپہ مارا۔ اور ملزم  کے گھر سے دیسی ساختہ بم برآمد کر لیے  پولیس نے ابھی تک ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھا ہے،جسے  پرسوں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ ماہ بھی پولیس نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن سے پانچ افراد کوگرفتار کرکے دہشت گردی  کا منصوبہ ناکام بنایا تھا۔