Thursday, March 28, 2024

آسٹریلوی سینیٹر کو انڈہ مارنے والا نوجوان ہیرو بن گیا

آسٹریلوی سینیٹر کو انڈہ مارنے والا نوجوان ہیرو بن گیا
March 17, 2019
سڈنی ( 92 نیوز ) آسٹریلوی سینیٹر  فریسر ایننگ کو انڈہ مارنےوالا نوجوان ہیرو بن گیا، سوشل میڈیا نوجوان کی حمایت میں میدان میں آگیا۔ آسٹریلوی سینیٹر  فریسر ایننگ کا متنازعہ بیان اور اس پر نوجوان کے کرارے ردِ عمل نے جہاں سینیٹر کو بھری محفل میں رسوا کردیا وہیں 17 سالہ نوجوان کو ہیرو بنادیا ۔ ٹویٹرپرنوجوان کی حمایت میں ہیش ٹیگ ایگ بوائےہیرو کےنام سےنیاٹرینڈ شروع ہوگیا۔ ایک خاتون کا اپنےٹویٹر پیغام میں کہناتھاکہ نوجوان نےانسانیت کاساتھ دیتےہوئےفوری ردِ عمل دیاہے۔ ایک ٹویٹر صارف نےنفرت کیخلاف اٹھائےجانیوالےنوجوان کےقدم کی تعریف کی اور اس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ایک صارف کاکہناتھاکہ آسٹریلیا کو اپنا نیا نڈر ہیرومل گیا ہے۔ایک صارف نےوِل کی تصویرشیئرکرتے ہوئےنوجوان کو قابوکرنیوالوں کوبزدل قراردیدیا۔ ایک اورصارف نے انڈہ مارنے کی ویڈیو کا استعمال کرتے ہوئے نئی بیٹ ہی بناڈالی۔ 17 سالہ ہیرو ول کونولوئے کا اپنےٹویٹرپیغام میں کہناتھاکہ انڈہ مارتے وقت اسے اپنےانسان ہونےپرفخرہوا۔اگلی بار وہ شترمرغ کاانڈا مارنےکی کوشش کرےگا۔ تاہم ٹویٹر کی جانب سے نوجوان کےاکاؤنٹ کو عارضی طورپرمعطل کردیاگیاہے۔