Wednesday, May 8, 2024

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے تیسری بار ایلن بورڈر مڈل جیت لیا

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے تیسری بار ایلن بورڈر مڈل جیت لیا
February 11, 2020
سڈنی (92 نیوز) آسٹریلین کرکٹ ایوراڈ میں ڈیوڈ وارنر نے ایلن بورڈر میڈل اپنے نام کر لیا، آسٹریلوی اوپنر نے تیسری بار ایلن بورڈر میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ایلن بورڈر میڈل ایوارڈ کے لیے آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز کو منتخب کیا گیا۔ ڈیوڈ وارنر نے دونوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایلن بورڈر میڈل  اپنے نام کیا۔ آسٹریلیوی اوپنر کو ایوارڈ کے لیے سب سے زیادہ 194 ووٹ ملے، اسٹیو اسمتھ کو 193 اور پیٹ کمنز کو 185 ووٹ ملے، ڈیوڈ وارنر اپنی تقریر کے دروان آبدیدہ بھی ہو گئے۔