Friday, March 29, 2024

آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا

 آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا
June 23, 2015
برمنگھم(ویب ڈیسک)کاؤنٹی میچ کے دوران زخمی ہونے والے آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ کاؤنٹی میچ کے دوران ایرون فنچ کے سینے پر گیند لگی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ایرون فنچ یارکشائر کی طرف سے ورسسٹر شائر کے خلاف میچ میں  شریک تھے جب ایک باؤنسر کو پل کرتے ہوئے گیند ان کے سینے پر جا لگی۔ ایرون فنچ کو میدان سے باہر جانا پڑا، ان کے منہ سے خون آنے پر انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے متعدد ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔ ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد فنچ برمنگھم سے لیڈز پہنچ گئے، ان کے  ٹیسٹ کی رپورٹ آج آئے گی جس کے بعد ان کاانگلینڈ یا آسٹریلیا میں علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔