Friday, May 10, 2024

آسٹریلوی آل راؤنڈر ایلس پیری سال کی بہترین خاتون کرکٹر قرار پائیں

آسٹریلوی آل راؤنڈر ایلس پیری سال کی بہترین خاتون کرکٹر قرار پائیں
December 17, 2019
 سڈنی (92 نیوز) آسٹریلوی آل راؤنڈر ایلس پیری سال کی بہترین خاتون کرکٹر اور ون ڈے کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی بہترین کھلاڑیوں اور ٹیم آف دی ائیر 2019 کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ آسٹریلین آل راؤنڈر ایلس پیری تینوں فارمیٹس میں شاندار کارکردگی پر ویمن کرکٹر آف دی ائیر کا ’’راشیل ہے ہو فلنٹ ایوارڈ‘‘ لے اڑیں۔ 2017 میں بھی وہ  سال کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت چکی ہیں ۔ ایلس پیری کو ون ڈے کی بہترین کھلاڑی بھی قراردیا گیا۔ وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں  ایک ہزار رنز اور 100 وکٹ حاصل کرنیوالی پہلی کھلاڑی ہیں۔ ایلس پیری نے ایشز میں بائیس رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔ آسٹریلیا کی ایلیسا ہیلی ٹی 20 کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ تھائی لینڈ کی باؤلر چنیدا کو ایمرجنگ پلیئر قرار دیا گیا ۔ آسٹریلیا کی میگ لیننگ کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کی کپتان بنایا گیا ہے ۔ ٹی ٹونٹی کی ویمن ٹیم آف د ائیر میں پاکستان کی آل راؤنڈر ندا ڈار بھی شامل ہیں جبکہ ون ڈے ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکی۔