Thursday, April 18, 2024

آسٹریا کے یخ بستہ مقام پر رائز اینڈ فال ریس کا انعقاد

آسٹریا کے یخ بستہ مقام پر رائز اینڈ فال ریس کا انعقاد
December 18, 2017

وینا ( 92 نیوز ) آسٹریا کے یخ بستہ مقام پر رائز اینڈ فال ریس کا انعقاد کیا گیا ۔ شرکا نے سکیئنگ، پیراگلائیڈنگ اور سائیکلنگ کا زبردست مظاہرہ کیا ۔ میزبان ملک کی ٹیم نے تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھا کر کامیابی حاصل کر لی۔
ریس کے شرکا نے منفرد ریس کا آغاز ڈھلوان پر چڑھنے سے کیا ۔ اس کے بعد پیراگلائیڈنگ کا زبردست مظاہرہ دیکھنے کو ملا ۔ ایک مقام سے دوسرے مقام پر پہنچنے کے بعد ایتھلیٹس کا اگلا امتحان برف پوش ٹریک پر سائیکلنگ کا تھا ۔
سائیکلنگ کے بعد فائنل مرحلہ آیا جس میں شرکا نے سکیئنگ کر کے فِنش لائن عبور کرنے کیلئے خوب جان لگائی ۔
میزبان ملک کی ٹیم نے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے فتح حاصل کی ۔