Sunday, September 8, 2024

آسٹریا کے گلیشیر پر مریخ جیسا ماحول، دو افراد کی پچاس کلو وزنی خلائی سوٹ پہن کر چہل قدمی، چاند گاڑیوں پر سفر

آسٹریا کے گلیشیر پر مریخ جیسا ماحول، دو افراد کی پچاس کلو وزنی خلائی سوٹ پہن کر چہل قدمی، چاند گاڑیوں پر سفر
August 8, 2015
آسٹریا (ویب ڈیسک) مریخ پر جانا کوئی آسان کام نہیں اس کے لیے بہت جتن کرنا پڑیں گے۔ جی ہاں آسٹریا کے پہاڑوں پر مریخ جیسا ماحول بنایا گیا اور مختلف تجربات کیے گئے۔ آسٹریا کے پہاڑوں پر مریخ جیسا سماں پیدا کر دیا گیا اور مریخ پر جانے کے خواہشمند دو افراد نے پچاس کلو وزنی خلائی سوٹ پہن کر چہل قدمی کی جیسے وہ مریخ پر موجود ہوں۔ سطح سمندر سے تین ہزار میٹر بلند کونیرٹل گلیشیر کو سرخ سیارے کے ماحول میں بدل دیا گیا۔ خلائی سوٹ پہنے افراد نے چاند گاڑیوں پر سفر کیا اور مریخ سے مشابہت رکھنے والی پہاڑیوں پر چڑھ کر تجربات کیے۔ آسٹریا کے گلیشیر پر بیس کیمپ بھی بنایا گیا ہے۔ گلیشیر پر خلانوردوں کو مریخ جیسے مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ خلانوردوں نے اس دوران آپس میں رابطے کے لیے ریڈیو کا استعمال کیا۔ اس دوران خلانوردوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو جانچا گیا۔ زمین پر یہ تجربہ مریخ مشن کا حصہ ہے۔