Thursday, May 9, 2024

آسٹریا میں کورونا وائرس سے 26افراد ہلاک

آسٹریا میں کورونا وائرس سے 26افراد ہلاک
April 30, 2021

ویانا ( ویب ڈیسک ) آسٹریا میں کورونا وائرس سے مزید 26افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ مزید 2000سے زائد کیسز سامنے آگئے ہیں ۔

آسٹریا میں چھ لاکھ 18ہزار870 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ،30 اپریل تک آسٹریا بھر میں 10ہز ار 205 افراد کورونا وائرس سے مر چکے ہیں اور پانچ لاکھ 84ہزار 777 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ہزار 637 افراد آسٹریا کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ان میں سے 501 افراد تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت والے یونٹوں میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔