Thursday, April 25, 2024

آسٹریا میں نقاب پر پابندی کا پہلا شکار مغربی تہذیب کا دلدادہ نوجوان بن گیا

آسٹریا میں نقاب پر پابندی کا پہلا شکار مغربی تہذیب کا دلدادہ نوجوان بن گیا
March 3, 2019
آسٹریا( 92 نیوز ) آسٹریا میں نقاب پر پابندی کا پہلا شکار خود مغربی تہذیب کا دلدادہ ایک فرد ہی بن گیا ۔ کارٹون ماسک پہن کر گاہکوں کو متوجہ کرنے والے نوجوان کو جرمانہ کردیا گیا ۔ یورپی ملک آسٹریا میں مسلم ثقافت کی مخالفت میں برقعے پر پابندی کا قانون بنایا گیا۔ اس قانون کو یکم اکتوبر سے نافذ کر دیا گیا اور عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے والوں کو جرمانوں کا اعلان کیا گیا لیکن اس قانون کا سب سے پہلا شکار خود ایک جدی پشتی آسٹریائی باشندہ ہی بن گیا۔ آسٹریائی نوجوان ایک سپر سٹور کے باہر شارک مچھلی کا کارٹون نما کاسٹیوم پہن کر گاہکوں کو متوجہ کرتا ہے۔لیکن چہرہ ڈھانپنے کے قانون کے نفاز کی وجہ سے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ۔ نوجوان کو جرم پر 150 یورو جرمانہ کیا گیا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دوسروں کیلئے بنایا گیا قانون اب خود آسٹریائی لوگوں کیلئے ہی درد سر بننا شروع ہو گیا ہے۔