Sunday, September 8, 2024

آسٹریا میں ماونٹین بائیک رائیڈرز کا دشوار گزار راستوں پر سائیکلنگ کا شاندار مظاہرہ

آسٹریا میں ماونٹین بائیک رائیڈرز کا دشوار گزار راستوں پر سائیکلنگ کا شاندار مظاہرہ
August 10, 2015
ویانا (ویب ڈیسک) آسٹریا میں ماونٹین بائیک رائیڈرز نے دشوار گزار راستوں پر سائیکلنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ جرمنی کے اٹھارہ سالہ ڈیوڈ لیون ہارڈ نے انڈر نائنٹین کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ آسٹریا میں ہونے والے غیرسرکاری ڈاون ہل جونیئر ورلڈ چیمپین مقابلوں میں برطانیہ،سویڈن، جرمنی، فرانس، سوئٹزر لینڈ، امریکا اور کینیڈا کے پچاس ماونٹین بائیکرز نے حصہ لیا۔ دس سے اٹھارہ سال کے بائیکرز نے ڈیڑھ کلومیٹر طویل دشوار گزار ٹریک پر کمال مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ انڈر تھرٹین کیٹیگری میں جرمنی کے ہی اکی کلاسن نے تین منٹ اور چوالیس سیکنڈمیں مقررہ فاصلہ طے کر کے ورلڈ ٹائٹل جیت لیا۔ اسی طرح انڈر ففٹین کیٹیگری میں سوئٹزر لینڈ کے جنوش کلاس نے تین منٹ تیئس سیکنڈ میں سنگ میل عبور کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انڈر سیونٹیز مقابلے میں آسٹریا کے مورٹز تین منٹ دس سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے بہترین بائیکر قرار پائے۔