Monday, May 6, 2024

آسٹریا میں اسکی جمپنگ ہِل ریس کا رنگا رنگ میلہ سجایا گیا

آسٹریا میں اسکی جمپنگ ہِل ریس کا رنگا رنگ میلہ سجایا  گیا
August 27, 2018
سڈنی ( 92 نیوز) آسٹریا میں اسکی جمپنگ ہِل ریس کا رنگا رنگ میلہ سجایا  گیا ،1800 ایتھلیٹس نے ٹائٹل جیتنے کے لیے خوب جان لڑائی ،مردوں کیساتھ خواتین بھی ان ایکشن ہوئیں ،مینز کیٹیگری میں  ناروے کے ایرک رسل کامیاب ،خواتین میں  دفاعی چیمپئن آندریا میئر  فاتح قرار پائیں۔ آسٹریا میں اسکی  جمپنگ ہِل  ریس کے دلچسپ ایونٹ کا انعقاد،منفرد انداز کے ایونٹ میں ایتھلیٹس نے شاندار پرفارمنس سے خوب رنگ جمایا۔ چارسو میٹر پر مشتمل ریس نے شرکا کا زبردست امتحان لیا  جس میں 40 ممالک کے 1800 ایتھلیٹس ان ایکشن ہوئے، مردوں کیساتھ صنف نازک نےبھی  ٹائٹل جیتنے کے لیے خوب جان ماری ۔ مینز کیٹیگری میں  ناروے کے ایرک رسل نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ،انہوں نے مقررہ فاصلہ  تین منٹس اور 16 سیکنڈز میں طے کیا ، ویمنز کیٹیگری میں بھی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا ، دفاعی چیمپئن آندریا میئر ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہیں ۔