Sunday, May 19, 2024

آسٹریا میں اسلام اور تارکین وطن مخالف جماعت انتخابات میں کامیاب ہو گئے

آسٹریا میں اسلام اور تارکین وطن  مخالف جماعت انتخابات  میں کامیاب ہو گئے
October 16, 2017

کینبرا (92 نیوز) یورپی ملک آسٹریا میں مہاجرین اور اسلام مخالف پارٹی نے عام انتخابات میں اکثریت حاصل کر لی۔
کنزرویٹو پیپلز پارٹی کی قیادت اکتیس سالہ سباسٹین کرز کے ہاتھ میں ہے جو گزشتہ حکومت میں آسٹریا کے وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔ انکی پارٹی کو انتخابات میں مطلوبہ اکثریت نہیں مل سکی جس کی وجہ سے وہ دوسری ہم خیال قدامت پسند جماعت فریڈم پارٹی کے ساتھ اتحادی حکومت تشکیل دیں گے جس نے چھبیس فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں ۔
کنزرویٹو پیپلز پارٹی کے اکتیس فیصد سے زائد ووٹ ہیں ۔سباسٹین کرز آسٹریا کے نئے چانسلر کیلئے مضبوط ترین امیدوار بن گئے ہیں ۔چانسلر بننے کی صورت میں وہ دنیا کے کم عمر ترین ریاستی سربراہ ہوں گے۔
سباسٹین کرز نے ووٹرز سے عہد کیا تھا کہ وہ یورپ آنے والے تارکین وطن کے راستوں کیساتھ انکی مالی امداد بند کر دیں گے۔ وہ حجاب پر پابندی کے حامی ہیں۔