Tuesday, April 16, 2024

آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا ،ڈاکٹر عاصم سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا ،ڈاکٹر عاصم سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
December 11, 2015
کراچی(92نیوز)دہشت گردی کے مقدمے کی سماعت کے بعد کمرہ عدالت سے نیب حکام نے ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کرکے احتساب عدالت میں پیش کردیا عدالت نے ٹرسٹ اسپتال کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والے ریاست کی زمین پر قبضے کے پانچ الزامات میں سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا ،ڈاکٹر عاصم حسین کو دہشتگردی کے مقدمے سکون کی چند سانسیں میسر ہی آئی تھیں کہ انہیں کمرہ عدالت سے ہی  نیب حکام نے حراست میں لے لیا ۔ نیب کے تفتیشی افسر ضمیر عباسی اور پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے ٹرسٹ اسپتال کوذاتی اور کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا ۔ کلفٹن اور نارتھ ناظم آباد میں قبضہ کی زمین پر اسپتال تعمیر کیے ٹرسٹ کے نام پر کروڑوں روپے غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوائے ۔ ڈاکٹرعاصم کے وکلاءتمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا دہشتگردی کے مقدمے میں ان کا ریمانڈ مکمل ہوچکا ہےڈاکٹر عاصم پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت عدالت میں پیش نہیں کیے گئے ڈاکٹر عاصم کے وکیل عامر نقوی نے کہا کہ اگرنیب کو ڈاکٹر عاصم کا ریمانڈ دیا جاتا ہے تو  دیگر اداروں کو مداخلت سے روکا جائے ۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے اہل خانہ کو ہراساں کررہے ہیں  انہیں روکا جائے ۔ عدالت نے ٹرسٹ اسپتال کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی ایک انکوائری کے پانچ الزامات میں سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ۔ دوسری جانب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم سوئی سدرن گیس کمپنی کے زوہیر صدیقی اور شعیب وارثی کے جسمانی ریمانڈ میں بھی سات روز کی توسیع کردی ۔