Friday, May 17, 2024

آسمان سے کوئی نہیں اترا،سب کو جواب دینا پڑیگا، مریم نواز

آسمان سے کوئی نہیں اترا،سب کو جواب دینا پڑیگا، مریم نواز
November 1, 2020

لاہور(92 نیوز) مریم نواز نے ’’ شیر جوان تحریک ‘‘ کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہاں آسمان سے کوئی نہیں اترا، سب کو جواب دینا پڑے گا۔ یہ نوجوانوں کو سیاست اور آئین کا شعور دینے کی تحریک ہے، غلامی میں  کوئی حق مانگے، سوال کرے تو اسے کالے پانی کی سزا سنائی جاتی ہے، آئی جی کو اغوا کیا جاتا ہے، دروازہ توڑ کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا جاتا ہے، ووٹ کو عزت ملتی ہے تو امن، خوشحالی اور ترقی آتی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے ’’شیر جوان تحریک‘‘ کا افتتاح کر دیا گیا ، مریم نواز کا افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ جوانوں کو سیاسی شعور دینے کی تحریک ہو گی،غلامی منظور نہیں ہے اگر ایسے میں کوئی سوال کرے تو اسے کالے پانی کی سزا سنا دی جاتی ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ یہاں بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں ہے،کراچی میں کمرے کے دروازے توڑکر داخل ہو گئے اور ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہاں آسمان سے کوئی نہیں اترا سب کو جواب دینا ہو گیا،نواز شریف کا ایک بھی مطالبہ آئین سے متصادم نہیں ہے،آئین کی پاسداری اور آئین کا سبق ماننے والوں کو غدار قرار دیاجاتاہے تو ملک میں بائیس کروڑ غدار ہیں۔