Saturday, April 27, 2024

آزربائیجان میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کا واپسی پر شاندار استقبال

آزربائیجان میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کا واپسی پر شاندار استقبال
November 27, 2018
کوئٹہ( 92 نیوز) آزربائیجان میں مارشل آرٹس چیمپئن شپ 2018 کے مقابلے میں پا کستان کے کھلاڑیوں نے نما یاں کا میابی کا مظاہرہ کر کے دنیا بھر میں پا کستان کا نام روشن کر دیا ۔ اہلخانہ اور دوستوں نے چیمپئن شپ جیت کر وطن لوٹنے والے کھلاڑیوں کا خوب خیر مقدم کیا ،کھلاڑیوں نے مالی معاونت پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور پرنس عمر احمدزئی کا شکریہ ادا بھی کیا ۔ جیتنے والے بیشتر پاکستانی کھلاڑیوں کا تعلق کو ئٹہ سے ہے ،عزیز اللہ ،نصیب اللہ نے گولڈ میڈل ،عبدالمنان خان نے ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل جبکہ محمد عبداللہ اور کامران پرکانی نے بروانزمیڈلز اپنے نام کئے ۔ آزربائیجان میں ورلڈ الپگت مارشل آرٹ چیمپئن شپ 2018میں پا کستان کے کھلاڑیوں نے کا میابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ، کو ئٹہ کے کھلاڑی عزیز اللہ نے بھارت کے کھلاڑی کے 17سیکنڈ میں ڈھیر کر کے گو لڈمیڈل جیت لیا۔ پاکستان ٹیم نے تین گولڈمیڈل،دوسلور اور دو براونزمیڈل اپنے نام کئے ،چمپئن شپ کے فا ئنل راؤنڈ میں کو ئٹہ کے کھلاڑی عزیزاللہ نے بھارت کے کھلاڑی کو ایسا داؤ مارا کہ وہ 17سیکنڈ میں ہی ڈھیرہو گیا ۔