Monday, September 16, 2024

آزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں : حریت قیادت کو کشمیریوں کو پیغام

آزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں : حریت قیادت کو کشمیریوں کو پیغام
August 14, 2016
سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیرمیں حریت قیادت کوریفرنڈم مارچ میں شرکت سے قبل ہی گرفتارکر لیا گیا حریت قیادت نے کشمیریوں کے نام پیغام میں کہاہے کہ آزادی کے حصول تک جدوجہدجاری رکھیں جبکہ مختلف علاقوں میں کشمیریوں نے سبزہلالی پرچم لہرادیا۔ تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کاسلسلہ جاری ہےحریت قیادت کے ریفرنڈم مارچ نےمودی حکومت کوہلاکررکھ دیا۔ بھارتی حکومت نے مارچ کوروکنے کےلئےاضافی فوج وادی بھرمیں تعینات کردی جبکہ سرینگرسمیت تمام اہم شہروں کےداخلی اورخارجی راستوں کوخاردارتاریں لگاکربندرکھا گیا وادی بھرمیں کرفیوبھی  نافذہے۔ بزرگ رہنماسیدعلی گیلانی شہریوں کے ہمراہ مارچ میں شرکت کے لیے نکلے ہی تھے کہ قابض فوج نے انہیں دوبارہ گرفتارکرلیا۔ ادھرمیرواعظ عمرفاروق کوبھی مارچ میں شرکت سے قبل ہی بھارتی فوج نے گرفتارکرلیا۔ گرفتاری سے قبل کشمیریوں سے بات کرتے ہوئے میرواعظ عمرفاروق کاکہناتھاکہ کشمیری کی آزادی تک خطے میں امن کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا۔ تقریباًڈیڑھ ماہ سے جاری بھارتی ظلم وستم بھی کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہ نکال سکا کشمیریوں نے گھروں ،گلیوں اورچوراہوں پرسبزہلالی پرچم لہرا کرایک بارپھرپاکستان سے لازوال محبت کاثبوت دے دیا۔