Monday, September 16, 2024

آزادی کپ کیلئے کاؤنٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت شروع

آزادی کپ کیلئے کاؤنٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت شروع
September 5, 2017

لاہور (92 نیوز) پاکستان اور ورلڈ الیون سیریز کیلئے کاؤنٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگئی۔ پی سی بی نے لبرٹی اور ڈیفنس سمیت مختلف علاقوں میں کاؤنٹرز قائم کردیے۔ آئی سی سی سکیورٹی ٹیم بھی لاہورمیں موجود ہے۔

شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر، پاکستان اور ورلڈ الیون سیریز کیلئے کاؤنٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔ پی سی بی نے لبرٹی، ڈیفنس اور نجی شاپنگ مالز پر کاؤنٹرز قائم کر دیے۔

چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ٹویٹ کیا کہ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت بھی جاری ہے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ٹکٹ دیے جائیں گے۔

سابق کپتان وقار یونس نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کے رنگ دوبارہ سے فضا میں بکھریں گے۔

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز بارہ ستمبر سے لاہور میں شروع ہو گی۔ جس کے لیے شائقین کاجوش و خروش عروج پر ہے۔