Sunday, September 8, 2024

آزادی کپ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

آزادی کپ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
September 11, 2017

لاہور (92 نیوز) آزادی کپ کےلئےٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پربہت خوش ہیں،،کہتے ہیں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل رہے ہیں۔

پاک سرزمین پر عالمی ستاروں کی کہکشاں اترنے کے بعد ٹرافی سے بھی پردہ اٹھ گیا۔ آزادی کپ کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ قومی کپتان سرفراز احمد اور ورلڈ الیون کےقائد فاف ڈوپلیسی نے ٹرافی کی رونمائی کی۔  

سرفراز نے ورلڈ الیون سے سیریز کیلئے اپنے عزائم بھی  ظاہر کر دیے۔ تقریب رونمائی کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کپتان نے کہا تمام تیاریاں مکمل ہیں۔  ورلڈالیون کے خلاف بہترین پرفارمنس دیں گے۔

سرفراز نے ورلڈ الیون کا شکریہ اداکرتے ہوئے  بھارتی کرکٹ ٹیم کے جلد دورہ پاکستان کی امیدکا بھی اظہار کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا پاکستان سپر لیگ اب نہ صرف پاکستان آئے گی بلکہ پی ایس ایل کے میچ کراچی میں بھی میچز ہوں گے۔