Sunday, September 8, 2024

آزادی کپ ٹی 20 سیریز پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ٹائٹل مقابلہ آج ہو گا

آزادی کپ ٹی 20 سیریز پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ٹائٹل مقابلہ آج ہو گا
September 15, 2017

لاہور (92 نیوز) زندہ دلان کا شہر لاہور آج ایک اور میگا ایونٹ کے فائنل کا میزبان بن گیا ۔ آزادی کپ ٹی 20 سیریز پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ٹائٹل مقابلہ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں ایک ایک کی برابری نے فائنل کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ ۔پاکستان اور ورلڈ الیون کی ٹیمیں شام سات بجے قذافی اسٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی۔

  اس موقع پر سرفراز احمد اور فاف ڈوپلیسز کی نظریں جیت پر ٹکی ہوئی ہیں

پہلے معرکے میں شاہینوں نےبیس رنز سے میدان مارا تھا۔۔جس میں بابر اعظم نے86 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی۔

جب کہ دوسرے مقابلے میں ورلڈالیون نے کامیابی سمیٹی تھی۔

 ہاشم آملہ کی ذمہ دارانہ بلے بازی اور تھیساراپریرا کے چھکوں کی برسات نے فائنل کومزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

تاہم ٹائٹل مقابلے کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بھی عمل میں لائی جا چکی ہی۔البتہ فائنل قومی اسکواڈ میں کسی تبدیلی کا امکان ہے۔