Sunday, September 8, 2024

آزادی کپ سیریز کیلیے سستے ٹکٹ نہ ملنے پر شائقین سراپا احتجاج

آزادی کپ سیریز کیلیے سستے ٹکٹ نہ ملنے پر شائقین سراپا احتجاج
September 8, 2017

لاہور (92 نیوز) آزادی کپ سیریز کیلیے سستے ٹکٹ نہ ملنے پر شائقین سراپا احتجاج بن گئے۔ پانچ سو اور ڈھائی ہزار کے ٹکٹ نایاب ہوگئے۔ شائقین بینکوں کے سامنے خوار ہوتے رہے۔

آزادی کپ کےپانچ سو کے ٹکٹ کی مانگ سب سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد سستا ترین ڈھائی ہزارکاٹکٹ بھی نایاب ہوگیا۔

شائقین خاص طورپرسستی ٹکٹوں کے لئے بینکوں کے سامنے خوار ہور ہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے میدانوں کی پھر سے آبادی خوش آئند ہے۔ تاہم وہ شاکی ہیں کہ ٹکٹ دستیاب نہیں۔

بینک آئے شائقین نے کورس کی شکل میں مطالبہ کیا کہ بینکوں میں پانچ سو اور ڈھائی ہزارکے ٹکٹوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔