Friday, March 29, 2024

آزادی کا جشن منانے کیلئے شہری گھروں سے باہر نکل آئے

آزادی کا جشن منانے کیلئے شہری گھروں سے باہر نکل آئے
August 14, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) آزادی کا جشن منانے کیلئے شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ منچلوں نے اپنے انداز میں وطن سے اظہار محبت کیا۔

کئی شہروں میں ڈھول کی تھاپ پر شہریوں نے رقص کیا۔ زیارت میں شاندار آتشبازی، آسمان پر رنگ بکھر گئے۔ چمن میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے آتش بازی کا مظاہرہ دیکھا۔ مری کے مال روڈ پر منچلوں نے ہلہ گلہ کیا۔ فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ کنگسٹن میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے پویلین  میں پاکستان کا پرچم لہرایا۔

پیارے پاکستان کی عظیم یادگار میں مینار پاکستان  بھی روشن ہو گیا۔ سبز اور سفید روشنیوں  سے مینار پاکستان کے  نظارے دیدنی ہیں۔ ڈرون کیمروں کے ذریعے 92 نیوز کی خوبصورت عکاسی نے نظارے مزید حسین بنا دیئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد اقبال پارک کی سجاوٹ دیکھنے پہنچ گئی۔