Sunday, September 8, 2024

آزادی ٹرین پشاور سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گئی

آزادی ٹرین پشاور سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گئی
August 13, 2017

پشاور(92نیوز)گزشتہ شام پشاور پہنچنے والی آزادی ٹرین شہر سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گئی جہاں سے یہ لاہور، ملتان، سکھر، سبی اور کوئٹہ سے ہوتے ہوئے 25 اگست کو کراچی پہنچے گی۔

تفصیلات کےمطابق یوم آزادی کی خصوصی ٹرین پشاور پہنچی تو ملک کے گوشے گوشے کی ثقافت کے رنگ دیکھنے کے لئے شہرکے طول و عرض سے لوگ امڈ آئے۔ ٹرین کی ایک بوگی پر پنجاب کے سرسبز لہلہاتے کھیت دکھائے گئے ہیں تو دوسری جانب مینار پاکستان کا ماڈل بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ اس میں زیارت سمیت بلوچستان کے مختلف مقامات کی جھلک دیکھنے کو ملی تو سندھ کی ثقافت اور مزار قائد کو عکس بھی نظر آیا۔

آزادی ٹرین میں پشاور کی قصہ خوانی بازار اور قبائلی علاقوں کی علامت باب خیبر کے ماڈل نے دیکھنے والوں کو خوب متاثر کیا۔آزادی ٹرین پر کشمیر میں بھارتی بربریت اور سی پیک سے متعلق گیلریز بھی سجائی گئیں۔