Friday, April 26, 2024

آزادی مارچ کے شرکاء نے جلسہ گاہ کو سولر بستی میں بدل ڈالا

آزادی مارچ کے شرکاء نے جلسہ گاہ کو سولر بستی میں بدل ڈالا
November 3, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کا پشاور موڑ دھرنا جتنا پُرامن ہے اتنا ہی ایڈوانس بھی ہے۔ شرکا نے جلسہ گاہ کو سولر بستی میں بدل ڈالا۔ سولر سے موبائل چارجنگ کی جانے لگی۔ آزادی مارچ کے شرکاء نے جلسہ گاہ کے اطراف چار کلومیٹر کی حدود میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کا حل ڈھونڈ نکالا۔ سوشل میڈیا پر کوریج اپ لوڈ کرنے کیلئے چار کلو میٹر واک کرنے لگے۔ موبائل چارجنگ کیلئے اپنے ساتھ سولر پینل بھی اٹھا لائے۔ آزادی مارچ والے کہتے ہیں حکومت کتنی بھی پابندیاں لگا لے، انہیں کیا پرواہ ؟سوشل میڈیا تو ان کے اپنے ہاتھ میں ہے ناں ۔ بس موبائل فون کی چارجنگ ختم نہیں ہونی چاہیئے۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ چار کلو میٹر واک کرنے سے جہاں ان کی صحت پر مثبت اثرات پڑتے ہیں تو وہیں اسلام آباد کے نظاروں سے بھی لُطف اندوز ہو جاتے ہیں۔