Friday, April 26, 2024

آزادی مارچ کے شرکاء ناشتے کے بعد تفریح کو نکل گئے

آزادی مارچ کے شرکاء ناشتے کے بعد تفریح کو نکل گئے
November 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) جمعیت علماء اسلام ف کے آزادی مارچ کے شرکاء ناشتے کے فوری بعد اسلام آباد کے تفریحی مقامات  کی سیر کو نکل گئے ، کسی نے چڑیا گھر کا رخ کیا تو کوئی فیصل مسجد  چلا گیا۔ [caption id="attachment_249463" align="alignnone" width="500"]آزادی مارچ ‏ شرکاء ‏ سیر سپاٹے تفریحی مقامات اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز جمعیت علماء اسلام آزادی مارچ کے شرکاء کے سیر سپاٹے ، تفریحی مقامات کی سیر[/caption] آزادی مارچ کے شرکاء صبح سویرے اٹھے ، ناشتہ کیا اور شہر اقتدار کی تفریح کیلئے نکل گئے ، کئی چڑیا گھر گئے جب کہ بہت سے فیصل مسجد پہنچے  جہاں سیلفیوں کا دور بھی چلا اور  حسین لمحات کو  کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔ [caption id="attachment_249465" align="alignnone" width="500"]آزادی مارچ ‏ شرکاء ‏ سیر سپاٹے تفریحی مقامات اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز جمعیت علماء اسلام آزادی مارچ کے شرکاء کے سیر سپاٹے ، تفریحی مقامات کی سیر[/caption] جھولے جھولتے ، ہنستے کھیلتے ، نعرے بازی کرتے اور گھومتے پھرتے  یہ مظاہرین مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپنے مطالبات منوانے کے لئے پر عزم ہیں ۔