Friday, April 19, 2024

آزادی مارچ کے دوران نوجوان کی ہلاکت،درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

آزادی مارچ کے دوران نوجوان کی ہلاکت،درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
December 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اپوزیشن کے آزادی مارچ کے دوران نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر  اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی  نے آزادی مارچ کے دوران نوجوان  کی ہلاکت کے معاملے  پر فضل الرحمان، شہباز شریف، بلاول بھٹو اور دیگر کےخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے دلائل دیے کہ میرے موکل کا بیٹا چھ نومبر کو نائنتھ ایونیو پر کنٹینر سے ٹکرا کر ہلاک ہوا ، رات کو اسٹریٹس لائٹیں بند ہونے کی وجہ  سے نوجوان عثمان کنٹینر میں جا لگا اور وہ ہلاک ہو گیا  ،جس کی ہلاکت کی ذمہ داری آزادی مارچ انتظامیہ اور اسلام آباد انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ درخواست میں رہبر کمیٹی، مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، بلاول بھٹو  ، حاصل بزنجو، عثمان کاکڑ اور دیگر کو  فریق بنایا گیا ہے۔