Friday, April 26, 2024

آزادی مارچ کیلئے خصوصی کنٹینر کوئٹہ پہنچا دیا گیا

آزادی مارچ کیلئے خصوصی کنٹینر کوئٹہ پہنچا دیا گیا
October 25, 2019
کوئٹہ (92 نیوز) مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کیلئے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، مارچ میں شرکت کے لئے جے یو آئی ف کے صوبائی اور مرکزی قائدین کے لئے خصوصی طور پر کنٹینر کوئٹہ پہنچا دیا گیا۔ آزاد مارچ میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی، مرکزی قائدین سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی قائدین کے لئے جاپان سے خصوصی طور پر بنایا گیا کنٹینر کوئٹہ پہنچا دیا گیا ہے جس میں وہ تمام تر سہولیات موجود ہے جو ایک وی آئی پی کمرے میں موجود ہوتی ہیں، یعنی کنٹینر میں پانچ بیڈز،ایک کچن، واش روم، ای سی اور ٹی وی سمیت دیگر سہولیات موجود ہے۔ جمعیت علماءاسلام رہنما کا کہنا ہے کہ کنٹینر منگوانے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ اسلام آباد تک جانے میں کئی دن لگ سکتے ہیں کنٹینر میں مرکزی قائدین دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر صلح ومشورے بھی کریں گے۔ آزادی مارچ میں شرکت کے لئے آزادی کنٹینر کوئٹہ سے براستہ ڑوب، ڈیرہ اسماعیل خان ہوتا ہوا اپنی منزل اسلام آباد پہنچے گا۔