Tuesday, May 7, 2024

آزادی مارچ کی ٹائمنگ درست نہیں، یہ ناکام ہو گیا ہے، وزیراعظم

آزادی مارچ کی ٹائمنگ درست نہیں، یہ ناکام ہو گیا ہے، وزیراعظم
October 29, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا آزادی مارچ کی ٹائمنگ درست نہیں، یہ ناکام ہو گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے کہا آزادی مارچ کی ٹائمنگ درست نہیں۔ مارچ ناکام ہوگیا، اپوزیشن اب 4 سال انتظار کرے۔ نائنٹی ٹو نیوز وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے لے آیا۔ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں آزادی مارچ کا کوئی خوف نہیں۔ اپوزیشن کے ساتھ معاملات مذاکراتی کمیٹی دیکھے گی ۔ کابینہ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئےمعاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا مولانا کے آزادی مارچ میں کلاشنکوف اٹھا کر ریاست کو للکارا گیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا حکومتی مارچ والوں پر نظر رکھے ہوئے  ہے۔ دیکھتے ہیں یہ فتنہ مارچ کا اختتام کہاں ہوتا ہے۔