Thursday, April 18, 2024

آزادی مارچ کو فیس سیونگ دینے کیلئے تیار ہیں، شیخ رشید

آزادی مارچ کو فیس سیونگ دینے کیلئے تیار ہیں، شیخ رشید
October 25, 2019

 لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا آزادی مارچ کو فیس سیونگ دینے کیلئے تیار ہیں۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے رولز کے مطابق آزادی مارچ سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔ عدالت کی ہدایت کو کسی نے کراس کیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

 وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمٰن اسلام نہیں اسلام آباد کے لیے مارچ کر رہےہیں۔ سوچنے کی بات ہے کہ اتنے بڑے مارچ اور دھرنے کی فنانسنگ کون کر رہا ہے۔ یہ وقت کشمیریوں کی آّزادی کا تھا جو آزادی مارچ نے لے لیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا نواز شریف جب بھی بیمار ہوتے ہیں باہر جانے کی راہیں کھل جاتی ہیں ۔ آصف زرداری نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں۔ عمران خان کو پہلے دن  کہا تھا ان سے جان چھڑاؤ باہر جانے دو،آج عمران خان این آر او دے دیں ، ساری تحریکیں ٹھس ہوجائینگی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا کہ مجھ سمیت تمام سینئر سیاستدان 70 کی عمر تک پہنچ چکے ہیں لہٰذا بیماری پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔