Thursday, March 28, 2024

آزادی مارچ کشمیر ہائی وے پر ہوگا، حکومت اور اپوزیشن متفق ‏

آزادی مارچ کشمیر ہائی وے پر ہوگا، حکومت اور اپوزیشن متفق ‏
October 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ، آزادی مارچ اب کشمیر ہائی وے  پر ہو گا ، اسٹیج  پشاور موڑ پر سجایا جائے گا۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ کے مقام کے تعین سے متعلق حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے  پا گئے ،جمعیت علمائے اسلام  ف کا آزادی مارچ اب کشمیر ہائی وے پر ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق  حکومتی مذاکراتی کمیٹی نےمولانا فضل الرحمان کو فیصلے سے آگاہ کردیا۔ ذرائع جے یو آئی (ف) کے مطابق کشمیر ہائی وے پشاور موڑ کے مقام پر اسٹیج بنایا جائے گا، مارچ کے شرکاء کشمیر ہائی وے پر رہیں گے ۔