Wednesday, April 24, 2024

آزادی مارچ کا گوجر خان میں پڑائو، صبح اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا

آزادی مارچ کا گوجر خان میں پڑائو، صبح اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا
October 31, 2019
گوجر خان (92 نیوز) جے یو آئی کا آزادی مارچ جی ٹی روڈ پر رواں دواں ہے، لاہور سے نکلنے کے بعد مریدکے، کامونکی، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں شاندار استقبال کیا گیا۔ قافلہ آج رات گوجر خان میں قیام کرکے صبح اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا، فضل الرحمٰن کا کہنا ہے وہ پاکستان کی بقا اور روشن مستقبل کی جنگ لڑنے نکلے ہیں، پوری قوم ایک صفحہ پر ہے، حکمران اقتدار چھوڑ کر عوام کے حوالے کردیں۔ امیر جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے  کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ مزید سخت ہوگا، یہ دھرنا نہیں، تحریک ہے، اسلام آباد پہنچ کر مطالبات سامنے رکھیں گے، وزیراعظم ان کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے استعفیٰ دے دیں۔ [caption id="attachment_249024" align="alignnone" width="971"]آزادی مارچ، لاہور، اسلام آباد، ‏92 نیوز، جمعیت علماء اسلام، گوجرانوالہ، گوجر خان آزادی مارچ کا گوجر خان میں پڑائو، صبح اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا[/caption] آزادی مارچ کے دو قافلے اسلام آباد میں مختلف راستوں سے داخل ہوں گے، مرکزی قافلہ ٹی چوک سے اسلام آباد ایکسپریس وے پر آئے گا، فیض آباد سے گزرتا ہوا زیرو پوائنٹ سے کشمیر ہائی وے میں داخل ہوگا اور پشاور موڑ جلسہ گاہ پہنچے گا۔ دوسرا قافلہ کے پی کے سے مولانا عطاء الرحمان، اکرم درانی کی قیادت میں ترنول سے کشمیر ہائی وے میں داخل ہوگا۔ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلی کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی۔ دھرنا کے پیش نظر شہر کے تمام پرائیویٹ سکولز کل بند رہیں گے، سیکرٹری پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حالات دیکھ کر ہی فیصلہ کریں گے سکولز کب سے کھولیں۔ دوسری جانب جلسہ گاہ کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے، جلسہ گاہ کے آس پاس کینٹینر لائیٹنگ اور واش رومز کا انتظام کیا جارہا ہےْ، آزادی مارچ کے پہنچنے سے پہلے جلسہ گاہ مکمل تیار ہوگا۔