Thursday, May 9, 2024

آزادی مارچ کا معاملہ ، فضل الرحمٰن اور شہباز شریف کے درمیان 18 اکتوبر کو ملاقات طے

آزادی مارچ کا معاملہ ، فضل الرحمٰن اور شہباز شریف کے درمیان 18 اکتوبر کو ملاقات طے
October 15, 2019
 لاہور (92 نیوز) آزادی مارچ کے معاملے پر جمعیت علماء اسلام کا مسلم لیگ ن سے رابطہ ہوا۔ فضل الرحمٰن اور شہباز شریف کے درمیان 18 اکتوبر کو لاہور میں ملاقات طے پا گئی۔ ملاقات میں آزادی مارچ پر حتمی فیصلے ہوں گے۔ جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مولانا سلیم اللہ کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمٰن لاہور میں شہبازشریف سے ملیں گے۔ مولانافضل الرحمٰن اور شہبازشریف کی ملاقات میں آزادی مارچ میں ن لیگ کی شمولیت کا حتمی فیصلہ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن وفود کی سطح پر اجلاس کریں گے۔ اجلاس کے بعد دونوں رہنما ماڈل ٹاؤن میں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن اپنے لاہور کے پلان کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی قیادت کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف  مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ آزادی مارچ میں  بھرپور شرکت کا اعلان کریں گے۔