Friday, May 17, 2024

آزادی مارچ ڈاکوؤں کی آزادی کا مارچ ہے، حلیم عادل شیخ

آزادی مارچ ڈاکوؤں کی آزادی کا مارچ ہے، حلیم عادل شیخ
October 11, 2019
کراچی (92 نیوز) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے آزادی مارچ کوڈاکوؤں کی آزادی کا مارچ قراردے دیا، کہتے ہیں پیپلز پارٹی اورن لیگ مولانا کے کندھے پربندوق رکھ کرچلا رہے ہیں۔   حلیم عادل شیخ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کا احتجاج ڈاکووں کی آزادی کا مارچ ہے جس کے اسپانسر پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہیں۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ سندھ میں مولانا کا مینڈیٹ تو ہے نہیں، پھر وہ کس کے اشارے پر مارچ کر رہے ہیں، ہم سندھ کے بچوں کو ایندھن کے طور پر استعمال نہیں ہونے دینگے۔