Friday, April 26, 2024

آزادی مارچ پر مشاورت، وزیراعظم نے آج پرویز خٹک کو طلب کرلیا

آزادی مارچ پر مشاورت، وزیراعظم نے آج پرویز خٹک کو طلب کرلیا
October 26, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) آزادی مارچ پر حکومت اور رہبر کمیٹی میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، وزیراعظم عمران خان نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ پرویزخٹک کو آج طلب کرلیا، اپوزیشن سے مذاکرات پر مشاورت اور آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں رہبرکمیٹی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے متعلق بریفنگ دے گی جس کی بنیاد پر آزادی مارچ کے حوالے سے اپوزیشن سے مذاکرات پر مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف ڈی چوک یا چائنہ چوک پر جلسہ کرنے پر بضد ہے جبکہ حکومت نے جلسے کیلئے پریڈ گرائونڈ، زیرو پوائنٹ یا ایف نائن پارک کی تجویز دی ہے۔ گزشتہ روز ہونےوالے مذاکرات بے نتیجہ رہے تھے۔