Monday, May 6, 2024

آزادی مارچ ملکی عوام کی آواز ہے، مرتضیٰ وہاب

آزادی مارچ ملکی عوام کی آواز ہے، مرتضیٰ وہاب
October 29, 2019
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آزادی مارچ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی آواز ہے۔ دوران پریس کانفرنس بولے کہ کیا پی ٹی آئی کو 156 دن کا دھرنا یاد نہیں؟ جس کے پاس دینے کیلئے کچھ نہ ہو اسے کون بلیک میل کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے جلسے جلوس ہوں یا آزادی مارچ سب حکومت کو راہ راست پر لانے کیلئے ہیں، اپوزیشن کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نالوں سے کچرا اٹھا کر سڑکوں پر ڈال دیا گیا، چینی کمپنیاں کچرا اگر صاف نہیں کرسکتیں تو حکومت کارروائی کرے گی۔