Monday, May 13, 2024

آزادی مارچ ، شہباز شریف آج نوازشریف کو سفارشات پیش کریں گے

آزادی مارچ ، شہباز شریف آج نوازشریف کو سفارشات پیش کریں گے
October 9, 2019
 لاہور (92 نیوز) آزادی مارچ کے حوالے سے شہباز شریف آج  نوازشریف کو سفارشات پیش کریں گے۔ مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شریک ہو گی یا نہیں اس حوالے سے مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس لاہور میں ہوا جس میں ازادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آزادی مارچ میں میں شرکت سےمتعلق شہباز شریف نواز شریف سے ملاقات کریں گے ، جو بھی پارٹی صدر کا فیصلہ ہوا اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے وزیراعظم کو سیاسی تنقید کا ہدف بناتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے عمران خان دنیا کو کہہ رہے ہیں پاکستان سب سے زیادہ کرپٹ ملک ہے۔ وزیراعظم کو صرف اپوزیشن کو جیل میں قید کرنے کی فکر ہے۔ اس دوران ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے کچھ رہنماؤں نے آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔ کچھ رہنما فیصلے کے لیے مزید غوروخوض کے حامی ہیں۔