Tuesday, May 21, 2024

آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومتی ایم پی اے کی انوکھی تیاری

آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومتی ایم پی اے کی انوکھی تیاری
October 21, 2019
کراچی (92 نیوز) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومتی ایم پی اے راجہ اظہر نے انوکھی تیاری کرلی۔ رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے مولانا کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لئے جوڈو کراٹے کی مشقیں شروع کردیں۔رہنما ءتحریک انصاف اپنے ساتھیوں کو بھی کراٹے کی مشقیں کرارہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءراجہ اظہر کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔