Wednesday, May 22, 2024

آزادی مارچ، رہبر کمیٹی حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے مشروط طور پر آمادہ

آزادی مارچ، رہبر کمیٹی حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے مشروط طور پر آمادہ
October 21, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) آزادی مارچ کا فیصلہ اٹل ہے، حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ بھی آزادی مارچ  میں رکاوٹ نہ ڈالنے سے مشروط ہے، اکرم درانی نے رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈ یا سے گفتگو میں کہا حکومت مذاکرات میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی، حکومت پہلے احتجاج کا آئینی حق تسلیم کرے حکومت سے مذاکرات  ہوئے تو رہبر کمیٹی ہی کرے گی کوئی جماعت یا فرد تنہا مذاکرات نہیں کرسکتا سرحد کی صورتحال کا ادراک ہے، مارچ پر امن ہوگا۔ رہبر کمیٹی کے رکن اکرم درانی کہتے ہیں وزیراعظم ایک طرف مذاکراتی کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہیں دوسری طرف سے اپوزیشن کو گالیاں دیتے ہیں، آزادی مارچ پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے میڈیا سے دوران گفتگو کہا ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہمارا احتجاج پرامن رہے گا، حکومت ہمارا آئینی حق تسلیم کرے، رہبر کمیٹی کا اعلان مارچ نکالنا ہمارا حق ہے، حکومت ہمارے مطالبات پرآتی ہے تو بات چیت کےلئے تیار ہیں۔ مزید بولے کہ رہبر کمیٹی 9 جماعتوں کی رہبر کمیٹی ہے، انتظامیہ کو تنبیہ کرتا ہوں کہ مزاحمت نہ کریں، ہمیں بارڈر صورتحال کا ادراک ہے، کسی کو ایک انچ پاکستان میں نہیں داخل ہونے دیں گے۔ اکرم درانی کا کہنا تھا اگر حکومت ہمارے آزادی مارچ میں رکاوٹ نہ بننے کا اعلان کرتی ہے تو تمام ممبرجماعتوں کی مشاورت سے مذاکرات کرسکتے ہیں۔ کسی جماعت کا کوئی بھی فرد حکومت سے تنہا مذاکرات نہیں کرسکتا۔