Friday, March 29, 2024

آزادی مارچ، حکومت اور رہبرکمیٹی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم

آزادی مارچ، حکومت اور رہبرکمیٹی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم
October 26, 2019
اسلا م آباد (92 نیوز) جے یوآئی کے آزادی مار چ پر حکومتی ٹیم اور رہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، دونوں اطراف سے تجاویز دی گئیں۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ،بات چیت جاری رہے گی، اکرم درانی کا کہنا تھا ہمیں امید تھی کہ بات بن جائے گی، نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، مذاکرات دوبارہ ہوں گے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے دو ادوار ہوئے جس میں اپوزیشن نے حکومتی وفد کے سامنے 4 مطالبات پیش کئے، اپوزیشن ڈی چوک اور چائنہ چوک پر مارچ کیلئے بضد ہے۔ مذاکرات کی اندرونی کہانی کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیاں ڈیڈ لاک برقرار رہا، حکومت نے اپوزیشن کے مطالبات مسترد کر دیئے، اپوزیشن نے جلسے کے لئے دو مقامات میں سے ایک پر جلسہ کرنے کی اجازت کا مطالبہ کردیا، اپوزیشن نے ڈی چوک کے ساتھ یا چائنہ چوک پر جلسے کرنے کا مطالبہ رکھ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن کو دونوں مقامات پر اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔