Sunday, May 12, 2024

آزادی مارچ، جہانگیر ترین مولانا فضل الرحمان کو منانے کیلئے سرگرم

آزادی مارچ، جہانگیر ترین مولانا فضل الرحمان کو منانے  کیلئے سرگرم
October 9, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین مولانا فضل الرحمٰن کے حکومت کے خلاف آزادی مارچ کے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے میدان میں آگئے، ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین مولانا فضل الرحمان کو منانے  کیلئے سرگرم ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق رہنما تحریک انصاف جہانگیرترین نے گورنرپنجاب چودھری محمد سرور سے اہم ملاقات کی، جس میں مولانا فضل الرحمٰن سے بیک ڈور ڈپلومیسی پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین دھرنے والوں کے خلاف ایکشن کی بجائے ٹیبل ٹالک کے حامی ہیں جبکہ جہانگیر ترین اور چودھری سرور جلد بیک ڈور ملاقاتیں  بھی کریں گے۔