Friday, March 29, 2024

آزادی مارچ اور اپوزیشن کا احتجاج این آر او کیلئے ہے، وزیراعظم

آزادی مارچ اور اپوزیشن کا احتجاج این آر او کیلئے ہے، وزیراعظم
October 2, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ اور اپوزیشن کا احتجاج این آر او کیلئے ہے۔ کسی نے آزادی مارچ کرنا ہے تو کرلے، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ذرائع  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خا ن نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو بلیک میلنگ سے تشبیہ دیتے ہوئے وزراءاور حکومتی ارکان کو اپوزیشن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزادی مارچ اور اپوزیشن کا احتجاج این آر او کیلئے ہے، آزادی مارچ یا لاک ڈاﺅن سے کوئی خوف نہیں ہے، اپوزیشن نے لاک ڈاﺅن یا آزادی مارچ کرنا ہے تو ضرور کرے۔