Friday, May 10, 2024

آزادی اظہار کا مطلب یہ نہیں کہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا دل چھلنی کر دیں ، نور الحق قادری

آزادی اظہار کا مطلب یہ نہیں کہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا دل چھلنی کر دیں ، نور الحق قادری
February 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا آزادی اظہار کا مطلب یہ نہیں کہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا دل چھلنی کر دیں۔

اسلام آباد میں سالانہ خاتون جنت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری  نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کے لئے پوری امہ کو اکٹھا ہونا ہو گا۔ حضرت فاطمتہ الزہراؓ کے در کے سوالی ہیں، ان کی سیرت و کردار سے استفادہ کرنا ہو گا۔

جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی نے کہا کہ حضرت فاطمتہ الزہراؓ کے مقام تک آج تک کوئی پہنچ پایا نہ ہی ممکن ہے۔ بنت رسولﷺ مظلوموں کی امید ہیں، آج کشمیری و فلسطینی مظلوم ہمیں پکارتے ہیں۔

خاتون جنت کانفرنس سے سلطان علی احمد اور فیصل کنڈی  علامہ راجا ناصر عباس  سمیت  دیگر  نے بھی خطاب  کیا ۔ علماء و مشائخ نے تعلیمی نصاب میں سیرت فاطمہؓ باب شامل کرنے اور بین الاقوامی ناموس رسالت قانون نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔