Monday, September 16, 2024

آزاد جموں و کشمیر کی وزارت عظمیٰ کا تاج راجہ فاروق حیدر کے سر پر سج گیا

آزاد جموں و کشمیر کی وزارت عظمیٰ کا تاج راجہ فاروق حیدر کے سر پر سج گیا
July 31, 2016
مظفرآباد (92نیوز) راجہ فاروق حیدر وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر اسمبلی میں آج نئے قائد ایوان کیلئے ووٹنگ ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے صدر نے وزیراعظم منتخب ہونے کیلئے اڑتالیس میں اڑتیس ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مدمقابل مسلم کانفرنس اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار غلام محی الدین دیوان اور پیپلزپارٹی کے امیدوار چودھری محمد یاسین نے پانچ پانچ ووٹ حاصل کیے۔ آزادکشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک وہ وزیراعظم ہیں، میرٹ سے ہٹ کرکام نہیں کریں گے۔ اپوزیشن کی مثبت تجاویزکاخیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جمہوری انداز میں حکومت چلائیں گے۔ قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تعمیروترقی اورشفافیت ہماری حکومت کی ترجیح ہو گی۔ اپوزیشن کی مثبت تجاویز کا خیرمقدم کریں گے۔ فاروق حیدر نے کہا کہ احتساب انتقام کی بنیادپر نہیں انصاف کی بنیاد پر کریں گے۔ نومنتخب وزیراعظم نے مزید کہا کہ دسمبر سے قبل آزاد کشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے کیونکہ ہم حکومت میں عوام کی شراکت داری چاہتے ہیں جبکہ اقربا پروری کا خاتمہ کر کے لوگوں کو روزگارفراہم کریں گے۔