Thursday, May 9, 2024

آزادکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ، برفانی تودے گرنے سے 62 افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ، برفانی تودے گرنے سے 62 افراد جاں بحق
January 14, 2020
مظفر آباد ( 92 نیوز) آزادکشمیر میں لینڈسلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے سے 62 افراد جاں بحق ہوگئے، وزیراعظم راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے وادی نیلم میں 59 افراد جاں بحق اور 47 زخمی  ہوئے، 50 سے زائد مکانات مکمل تباہ ہوگئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق مظفرآباد کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات ہیں۔ آزاد کشمیر کے وزیر احمد رضا قادری کہتے ہیں سڑکیں بحال کرنے کیلئے مشینری پہنچا دی گئی۔ سورنگن گاؤں میں تودہ گرنے سے 19 افراد جاں بحق ہوئے، ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کی ٹیمیں اور ہیلی کاپٹر بھی شریک ہیں۔ ادھر گلگت اسکردو شاہراہ پر برفباری کے باعث پھنسے درجنوں مسافر راستے بحال ہونے کے منتظر ہیں۔