Friday, March 29, 2024

آزادکشمیر سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں موبائل اور وائی فائی انٹرنیٹ سروس معطل

آزادکشمیر سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں موبائل اور وائی فائی انٹرنیٹ سروس معطل
October 24, 2015
لاہور / کراچی / کوئٹہ / پشاور (92نیوز) صوبائی دارالحکومتوں لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور آزادکشمیر سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں موبائل فون سروس اور وائی فائی انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آزادکشمیر، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ، پشاور سمیت کئی شہروں میں موبائل فون سروس کو بند کر دیا گیا ہے اور وائرلیس انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ موبائل فون اور وائرلیس انٹرنیٹ سروس پر پابندی کا مقصد کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنا ہے۔ ذرائع کے مطابق رات آٹھ بجے کے بعد سروس بحال ہونا شروع ہو گی۔