Friday, March 29, 2024

  آزادکشمیر حکومت 35ارب ،وفاقی حکومت 3ارب روپےکی نادہندہ ہے :وزارت پانی وبجلی  

   آزادکشمیر حکومت 35ارب ،وفاقی حکومت 3ارب روپےکی نادہندہ ہے :وزارت پانی وبجلی  
June 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزارت پانی و بجلی نے کہا ہے کہ آزاد کشیر حکومت بجلی کے بلوں کی مد میں 35 ارب اور وفاقی حکومت ساڑھے 3 ارب روپے کے نادہندہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے پانی و بجلی کے اجلاس میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوے بتایا کہ آئیسکو کے علاقے میں اس وقت شہری علاقوں میں5 اور دہہی علاقوں میں 7 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے کوشش کر رہے ہیں کہ صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے44 ہزار700 ٹرانسفارمرز میں سے رواں سال 10سو 98 ٹرانسفارمرز خراب ہوئے۔ زیادہ تر ٹرانسفارمر لوڈ کی وجہ سے خراب ہوئے۔ چیف ایگزیکٹیو آئیسکو یوسف اعوان نے اجلاس کو بتایا کہ کمپنی کے لائن لاسسز 8 اعشاریہ 31 فی صد ہیں 2 فی صد بجلی چوری کی نذر ہو جاتی ہے۔ آزاد کشمیر حکومت بجلی کا بل نہیں دیتی ان کے ساتھ ٹیرف کا معاملہ چل رہا ہے آزاد کشمیر حکومت چاہتی ہے کہ بجلی کا ٹیرف 5 روپے فی یونٹ تک ہو لیکن وفاقی حکومت ٹیرف میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔