Monday, September 16, 2024

آزادکشمیر: جیالوں نے اپنا پولنگ سٹیشن بنا کر بلاول بھٹو کے نام پر ٹھپے لگا دیے

آزادکشمیر: جیالوں نے اپنا پولنگ سٹیشن بنا کر بلاول بھٹو کے نام پر ٹھپے لگا دیے
July 21, 2016
میرپور (92نیوز) ایل اے تین میرپور سٹی میں پی پی امیدوار کے بائیکاٹ پر جیالوں نے احتجاجاً الگ پولنگ سٹیشن بنا لیا۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام پر ووٹ ڈالتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق ایل اے تین میرپور سٹی میں پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری اشرف کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کے بعد پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے انوکھی حرکت کر ڈالی۔ پولنگ سٹیشن جانے کی بجائے شہر میں اپنا الگ ہی پولنگ سٹیشن بنا دیا۔ کارکنوں نے پی پی قیادت کے رویے اور حلقے میں پارٹی امیدوار نہ ہونے کے باعث احتجاجاً چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ووٹ ڈالے۔ بلاول بھٹو زرداری کو احتجاجاً ڈالے جانے والے ووٹ سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی بھجوائے گئے۔